کورونا نے دفاتر پھر سے بند کرا دیئے۔۔ ملازمین کی موجیں ۔۔کب تک چھٹیوں پر رہیں گے۔؟جانیے تفصیل

لاہور(نیوز ڈیسک)کوروناکے باعث پی سی بی کا دفتر کل 21اپریل تک بند رہے گا۔۔پی سی بی کے پانچ ملازمین کا

گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی وجہ سے پی سی بی کے دفاتر بند کردیے گئے تھے۔ اب حکام نے دفاتر کی بندش میں 21 اپریل تک توسیع کردی ہے۔ یہاں یہ بھی واضح رہے کہ پی سی بی کے 70 فیصد ملازمین پہلے ہی گھروں سے کام کر رہے پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13

ہزار430 تک پہنچ گئی جب کہ مزید 2 ہزار 701 نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں اور ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار703 ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار698افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ سندھ میں 4 ہزار452 ، خیبر پختونخوا 2 ہزار138، اسلام آباد میں 520، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 317 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 46 ہزار963 ، صوبہ خیبر پختونخوا 75 ہزار52، سندھ 2 لاکھ 60 ہزار661، پنجاب میں ایک لاکھ 82 ہزار576، بلوچستان 19 ہزار171، آزاد کشمیر 10 ہزار816اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.