طلباء کے لیے اہم خبر! میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے یہاں ملک بھر میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں پر تعلیمی میدان میں بھی بہت نقصان ہو رہا ہے قبل ازیں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے سکول بند ہیں جبکہ اب میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ سامنے آیا ہے۔

سندھ کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز نے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کے سندھ حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت بورڈز کی گرانٹ ادا نہیں کر رہی۔خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے بورڈز کو 3 ارب سے زائد کی گرانٹ دینی ہے، بورڈز کے پاس ملازمین کی تنخواہ ادا کرنے کی رقم بھی نہیں۔چیئرمین سکھر بورڈ مجتبیٰ شاہ کے مطابق فوری طور پر گرانٹ نہ ملی تو امتحانات

کا انعقاد مشکل ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ گرانٹ نہ ملی تو بورڈز کو بھیک مانگ کر امتحانات کروانے ہوں گے۔حیدرآباد بورڈ کے چیئرمین محمد میمن کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ حکومت کو کئی بار خط لکھ چکے، مگر جواب تک نہیں ملتا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ادائیگیاں نہ ہونے کے سبب اساتذہ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ اور مزید یہ کہ حکومت سندھ کی جانب سے تعلیمی بورڈز کو گرانٹ جاری نا ہونے کے باعث صوبے میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے میٹرک بورڈ کراچی کی 28کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ جبکہ انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی کی 97 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ واجب الادا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.