26اپریل سے لاک ڈائون کاخاتمہ ۔۔۔عوام کوخوشخبری سنادی گئی

کائنات نیوز! ہسپانوی صوبہ کاتالونیا میں علاقائی لاک ڈاون ختم کرنے کا اعلان کردیاہے۔ علاقائی لاک ڈاون کا خاتمہ پیر 26 اپریل سے ہوگا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا پابندیوں میں نرمی صرف کاتالونیا کی حدود کے اندر کی جارہی ہیں۔ ریسٹورنٹس بارز یا دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے فی الحال کسی پابندی میں نرمی کا عندیہ نہیں دیاگیا۔

کاتالونیا میں تصدیق شدہ کورونا کیسز کی تعدادچھ لاکھ 31 ہزار 149 سے تجاوز کر چکی ہے پیر کے روز 1319 کیسزرجسٹرڈ کئے گئے۔ صوبہ بھر میں اموات کی تعداد 21 ہزار 6 سو 99 ہوگئی ہے جن میں 16 اموات

پیر کے روز ریکارڈ کی گئیں۔ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچز نے 9 مئی سے ملک گیر لاک ڈاون کے کے خاتمے کا اعلان کررکھاہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ لاک ڈاون کو کسی صورت بھی بڑھایا نہیں جائے گا۔ ان کے اس اعلان کے بعد صوبوں کے پاس پابندیاں عائدکرنے کے اختیار میں کمی ہوجائے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.