امتحانات اورگرمی کی چھٹیاں کب ہونگی؟ نیا شیڈول جاری

لاہورسمیت پنجاب کے تیرہ اضلاع کے سکولوں میں بچوں کے امتحانات کا شیڈول جاری، پہلی سے

آٹھویں جماعت کے پچاس لاکھ سے زائد بچوں کا امتحان 7 جون سے لیا جائے گا، امتحانات کا سلسلہ
25 جون تک جاری رہے گا، رپورٹ کارڈ 30 جون کو جاری کئے جائیں گے ،گرمی کی چھٹیاں یکم جولائی سے ہونگی۔

کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر رواں سال لاہورسمیت پنجاب کے تیرہ اضلاع کے سکولوں میں بچوں کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون سے لئے جائیں گے۔پرائمری اورمڈل کے امتحانات 25 جون تک جاری رہیں گے۔نتائج کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔

امتحانی پیپرز پنجاب ایگزمینیشن کمیشن فراہم کرے گا۔پیپر پچاس نمبر کا ہوگا ،پچاس نمبر ہوم ورک کے ہوں گے۔پہلی اور دوسری جماعت کے امتحان میں زبانی سوال جواب ہوں گے۔ تیسری سے آٹھویں جماعت کا پیپر انشائیہ طرز کا ہوگا۔ پیک حکام کےمطابق امتحانات کے لئے ڈیٹ شیٹ کا باقاعدہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر شفقت محمود کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ رواں سال گرمیوں کی چھٹیاں کم ہوں گی۔ امتحانات مئی یا جون میں ہو سکتے ہیں، اس بارامتحان کے بغیر کوئی پاس نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا بلاشبہ کورونا وبا کا خطرہ موجود ہے لیکن بچوں کی تعلیم کو بہت نقصان پہنچ چکا ہے ، ہم وزارت صحت کی ہدایات کے مطابق چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز اگست میں کرانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ بچوں کو کورس مکمل کرنے اور امتحانات کی تیاری کا موقع مل سکے ۔ صوبوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کریں گے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.