چینی کی67روپےفی کلو فروخت ۔۔ ۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے واضح کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ملک بھر میں چینی کا ایک بڑا بحران آیا تھا جس کی وجہ سے چینی کی قیمت 110 روپے کلو تک پہنچ گئی تھی تاہم حکومتی اقدامات کی وجہ سے چینی کی قیمتیں کم ہوئی تھیں ۔ جب کہ اب کچھ دنوں سے یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں۔

کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی 67 رووپے کلو دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم آج شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے چینی کی 67 روپے فی کلو فراہمی کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے ۔ شوگرملز ایسوسی ایشن پنجاب نے جاری بیان میں کہا کہ کین کمشنر سے چینی کی قیمت پر کبھی کوئی بات نہیں ہوئی،عدالت کے حکم پر ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی 80 روپے

کلو دینی ہے جو نچلے طبقے کیلئے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق اس کے سوا جو چینی ہے اس کی فروخت میں رکاوٹیں دور کی جائیں تاکہ مارکیٹ میں چینی دستیاب ہوسکے ۔ شوگرملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت پیداواری لاگت سے بھی کم قیمت پر چینی بیچنے پر مجبور کررہی ہے جب کہ ڈیلر گرفتاریوں کے ڈر سے بھا گ گئے ہیں، بحران سنگین ہورہا ہے لہٰذا معاملہ بات چیت سے سلجھایا جائے۔ لاہور: (دنیا نیوز) وزارت صنعت و پیداوار نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کو خط لکھ

دیا،جس میں چینی عوام کو 70 روپے فی کلو دستیابی کے لیے انتظامات کی ہدایت کی گئی جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب سستے داموں چینی کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں دوسری طرف شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 60 ہزار ٹن چینی ستر روپے فی کلو فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نےعوام کو 70روپے فی کلوچینی فراہمی حکم دیا،عدالتی حکم کی تعمیل میں یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کو چینی فراہمی کےانتظامات کیےجائیں ،،یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے حالیہ خط میں مجوزہ قیمت پر چینی فراہم کی جائے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.