بریکنگ نیوز!! وزیراعظم عمران خان نے آٹے کی قیمتوں بارے بڑا اعلان کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمتوں استحکام اور بلاتعطل فراہمی یقینی بنائیں گے، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ رواں سال گندم کی پیداوار اہداف اور تخمینوں کے مطابق حاصل ہوگی، اشیاء کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے یقنیی بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پنجاب، خیبرپختونخوا اورسندھ کی فلور ملزایسوسی ایشنز کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں آٹے کی فراہمی اورمناسب قیمتوں پر دستیابی سے متعلق تجاویز اورلائحہ عمل پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں وزیرخزانہ ، وزیرصنعت اور وزیرنیشنل فوڈ سیکیورٹی بھی شریک تھے۔ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز بھی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔وفد نے فلورملزنمائندگان کے مسائل کے حل سے متعلق وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے بریفنگ میں بتایا کہ اس سال گندم کی فصل بہت حوصلہ افزا ہے۔امید ہےکہ اہداف اور تخمینوں کے مطابق گندم کی پیداوار حاصل ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فلور ملزنمائندگان کی جانب سے دی جانے والی تجاویزکا جائزہ لیا جائے گا۔ آٹے کی قیمتوں میں استحکام

اوربلاتعطل فراہمی یقینی بنانا اولین اہمیت رکھتا ہے۔ حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہرممکن اقدامات اٹھائے گی۔دوسری جانب حکمہ زراعت نے گندم سٹور کرنے سے قبل کیڑے مکوڑوں سے بچاؤ کیلئے سپرے اور گوداموں کو 48 گھنٹوں کیلئے ہوا بند رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تمام افراد جو گندم کو ذخیرہ کرنا چاہتے ہوں وہ گند م ذخیرہ کرنے سے قبل سٹورز کی اچھی طرح صفائی کرتے ہوئے زہر کے محلول کا سپرے یقینی بنائیں تاکہ گودام ہرقسم کے کیڑے مکوڑوں اور دیگر بیماریوں سے پاک ہو جائے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.