طلباء کا انتظار ختم! پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کب ہونگے؟ شیڈول جاری

طلباء کا انتظار ختم! پنجاب میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کب ہونگے؟ شیڈول جاری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز زیر انتظام میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا

۔جس میں انسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹرک کے امتخانات دسویں جماعت پارٹ ٹو 25 مئی ، جماعت نہم پارٹ ون 10جون اور انٹرمیڈیٹ کے 25 جون سے شروع ہونگے۔جس کے لئے پہلے ٹائم کا پیپرز صبح 8.30بجے اور سیکنڈ ٹائم کا پیپرز 1.30بجے جبکہ جمعہ کے روز سیکنڈ ٹائم کا پرچہ اڑھائی بجے شروع ہوا کرئے گا۔ امسال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتخانات میں کورونا صورتحال کے باعث پریکٹیکل نہیں ہونگے صرف تحریری امتحان پیپرز کا انعقاد ہو گا۔ امتخانات کے لئے جاری قواعد

وضوابط کے تحت تمام امیدوار طلباء طالبات کو پرچہ شروع ہونے سے آدھا گھنٹہ قبل امتحانی سنٹر پہنچنا ہوگا۔ جبکہ سماجی فاصلہ اور ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق امتخانی عملہ پر بھی ہو گا۔ بورڈ زرائع کے مطابق سرگودھا بورڈ کے زیر انتظام جماعت دہم پارٹ ٹو کے امتحانات25مئی سے 9جون تک جاری رہیں گے جبکہ جماعت نہم پارٹ ون کے امتحانات 10 جون سے شروع ہو کر اپنے شیڈول پر ختم ہو گئے جبکہ انٹر میڈیٹ کے پارٹ ٹو سیکنڈ ایئر کے امتحانات 23جون سے شروع ہونگے جس کے بعد پارٹ ون فسٹ ائیر کے امتخان کا انعقاد کیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.