پنجاب حکومت نے اسکولز بند کرنے کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا

لاہور( نیوز ڈیسک) کورونا وباء کی تیسری لہر میںشدت کی وجہ سے پنجاب کے 25اضلاع میں تعلیمی ادارے غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیئے گئے۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے تعلیمی اداروںکی بندش کے حوالے ٹویٹ کرتے ہوئے

کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبے بھر کے 25 اضلاع کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا بھی سکول نہیں

آئیں گے۔متاثرہ اضلاع میں لاہور، قصور، راولپنڈی، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ملتان، پاکپتن، فیصل آباد، چکوال، حافظ آباد، جھنگ، بھکر، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور دیگر شامل ہیں۔جن اضلاع میں کورونا کیسسز کی شرح پانچ فیصد سے زیادہ ہیں

وہاں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں ہیں۔مرادراس کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے باقی گیارہ اضلاع میں سکول ایس او پیز پر بھرپور عملدرآمد کے ساتھ پرانے شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے، سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ مشکل، لیکن طلبا و اساتذہ کی حفاظت کے لئے کیا گیا ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.