امریکی صدارتی امیدورا جوابائیڈن نے بُرائی کو روکنے کے لیے حضرت محمدﷺ کی حدیث مبارکہ سُنا دی، اسلام سے محبت کا اظہار۔

امریکہ میں صدارتی الیکشن کے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے نئی دہلی سے پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسلم فارجو بائیڈن پلیٹ فارم کے تحت منعقد ہونے والے فنڈ ریزنگ کے شرکاء سے گفتگو میں جو بائیڈن نے کشمیر میں بھارتی اقدام کو جمہوری اقدار کے منافی قرار دے دیا۔امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اور نسلی امتیاز کا اعتراف کرتے ہوئے جوبائیڈن نے یقین دلایا کہ ان کی انتظامیہ میں مسلمانوں کو

ہر شعبے میں نمائندگی ملے گی۔
اس دوران انہوں نے برائی کو روکنے سے متعلق حضرت محمد ﷺکی حدیث سنائی اور اسلام سے متعلق گہری معلومات کا اظہار کیا۔اس فنڈریزنگ میں جو بائیڈن کی مہم کیلئے 13 لاکھ امریکی ڈالر اکٹھے کیے گئے۔جو بائیڈن میں انتخابی مہم میں حصہ ڈالنے والے ڈیموکریٹ رہنما طاہر جاوید اور دیگر کا شکریہ ادا کیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.