15 دن کے لئے مکمل لاک ڈاؤن۔۔پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر

15 دن کے لئے مکمل لاک ڈاؤن۔۔پاکستانیوں کے لئے بڑی خبر۔۔۔۔لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں کرونا کے بڑھتے ہوے کیسز کے بعد

صورتحال پھر سے تشویشناک ہو گیی ہے۔جس کے بعد پنجاب میں 15دن کے لیے مکمل لاک ڈاون کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے پنجاب میں فی الفور 15 دن کیلئے مکمل

لاک ڈاؤن کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیدار پروفیسر شاہد ملک کا کہنا ہے کہ حکومت فی الفور پنجاب میں 15 دن ‏کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ کرے، حکومت وقت ویکسین کی فراہمی میں مجرمانہ غفلت کی ‏مرتکب ہوئی ہے۔ ‏پروفیسر شاہد ملک نے کہا کہ جس رفتار سے پاکستان میں ویکسی نیشن کی جا رہی ہے اُس سے ‏تقریباً 75سالوں میں ہم اپنی عوام کو ویکسی نیشن دے سکیں گے۔پروفیسر اشرف نظامی کا کہنا ہے کہ پچھلے سال 23 اپریل کو ملک بھر میں 1115کنفرم کیسز تھے ‏اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 839 تھی آج سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 790016 ‏کنفرم کیسز ہیں اور 86529 ایکٹیو کیسز ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.