”30اپریل سے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگانے کے احکامات جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے 30اپریل سے انٹر سٹی بس سروس بند کرنے کے احکامات

. جاری کر دیے، مسافر بسوں کو چیک پوسٹ پر بھی روکا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حکمنامے میں کہا گیا کہ اسلام آباد ، گلگت سمیت دیگر صوبوں کیلئے مسافر بسوں کا آپریشن کل تک جاری رہے گا،مسافروں کی بین الصوبائی اور صوبے کے اندر سفر کی حوصلہ شکنی کی جائے ،مسافر بسوں کو چیک پوسٹوں پر بھی روکا جائے ،جبکہ 30اپریل کے بعد

دیگر صوبوں سے مسافر بسوں کو سندھ میں داخلے سے روکا جائے ۔واضح رہے کہ سندھ میں کورونا کے پھیلاو¿ کے پیش نظر حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.