عید پر لاک مکمل ڈائون ۔۔۔!!!باہرنکلنے پر پابندی،سب کچھ بند ہو گا؟حکومت نے عید سے قبل بالآخر حتمی فیصلہ کرلیا،عوام کیلئے بری خبر

عمان (نیو زڈیسک)عمان نے کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر کے تحت ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن کے ‏دورانیہ

میں توسیع کا اعلان کر دیا۔عمانی میڈیا کے مطابق سپریم کمیٹی نے 8 سے 15مئی تک تمام تجارتی سرگرمیوں پر شام 7 بجے ‏سے صبح 4 بجے تک پابندی عائد کر دی ہے۔سپریم کمیٹی نے اس دوران فوڈاسٹورز، گیس اسٹیشن، صحت کے اداروں اور فارمیسی کو کھلے ‏رکھنے کی اجازت دی ہے۔ان اوقات میں ہوم ڈیلیوری سروس کو پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ ممنوعہ تجارتی اوقاتِ کار میں ‏کھانے پینے کی اشیا اور دیگر ضروری سامان کو گھر پر ڈیلیور کرنے کی اجازت ہو گی۔اس سے قبل عمانی حکومت نے ماہ

صیام کے دوران تمام تجارتی سرگرمیاں رات کے اوقات میں ‏معطل کرنے کے احکامات جاری کر رکھے تھے۔سپریم کمیٹی نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی غرض سے تمام کاروباری سرگرمیوں پر رات 9 بجے ‏سے صبح 4 بجے تک پابندی کا اعلان کیا تھا۔سپریم کمیٹی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد و عوامی ‏مقامات پر افطاری کے انتظامات کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام کے دوران تمام سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں، کھیلوں اور کسی ‏بھی طرح کی گروپ سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔عمانی حکومت نے کہا ہے کہ اجازت نامے کے ساتھ میڈیا، تیل اور خوراک فراہم کرنے والے ادارے ‏کے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ انہیں عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب ان ایکشن ۔بڑے بڑوں کو اکھاڑدیا۔سخت ترین احکامات جاری کردیئے لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، سرکاری احکامات التواء میں ڈالنے والوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزرا ء اور اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کی، ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر انسانی

حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم، صوبائی وزیر توانائی محمد اختر ملک، ایم این اے سردار محمد خان لغاری، اراکین پنجاب اسمبلی مہندر پال سنگھ، سلیم اختر اور غلام علی اصغر شامل تھے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ماضی میں نمائشی منصوبے شروع کر کے قومی خزانہ لٹایا گیا، سابق حکمرانوں نے صوبے کے عوام کی اصل ترجیحات کو نظر انداز کیا، ہماری حکومت نے ماضی کی غلط روایت کا خاتمہ کیا ہے، شو بازی کرنے کی منفی سیاست دفن ہوچکی ہے۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ کرپشن کرنے والوں کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، کرپٹ عناصر کی وجہ سے وطن عزیز آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے گیا، تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.