امت مسلمہ کے سب سے بڑے بجلے گھر کا افتتاح 21 مئی کو پاکستان کے کس شہر میں ہو رہا ہے ؟ پاکستانیوں کے لیے خوشخبری

امت مسلمہ کے سب سے بڑے بجلے گھر کا افتتاح 21 مئی کو پاکستان کے کس شہر میں ہو رہا ہے ؟ پاکستانیوں کے لیے خوشخبریاسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلامی دنیا کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کا افتتاح 21مئی کو ہوگا۔افتتاحی تقریب میں پاکستان اورر چین کی اہم شخصیات شرکت کرینگی۔پاکستان کے اس سب سے بڑےایٹمی بجلی گھر کے ٹو سے گیارہ سو میگا واٹ یومیہ بجلی

پیدا ہوگی۔اس تقریب کے لئے پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم اور سٹریٹیجک پلانز ڈویژن (ایس پی ڈی )تیاریوں میں مصروف ہے ۔افتتاح کے لئے وزیر اعظم پاکستان کو باضابطہ تحریری استدعا کردی گئی ہے ۔جبکہ آزمودہ دوست چین کی اعلیٰ قیادت کو پاکستانی سفیر متعینہ بیجنگ اور چینی سفیر متعینہ اسلام آبادکےذریعے چیئرمین ایٹمی توانائی

کمیشن نے باضابطہ دعوت دیدی ہے ، کے ٹو ایٹمی بجلی گھر کی ملکیت ایٹمی ریگولیٹری اتھارٹی ہوگی جبکہ اس کے آپریٹر پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن ہیں ،ان میں کئی ہفتوں سے پاکستان کے سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کے سیف گارڈز سکیورٹی اور ٹیسٹ اینڈ ٹرائل رن شروع کرادیے ہیں۔48میگا واٹ سے لے کر گیارہ سو میگا واٹ یومیہ تک بجلی پیدا کرنےکے حساس سسٹم کی آزمائش کا سلسلہ مارچ اپریل کے علاوہ مئی تک جاری رکھا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.