عوام راشن پانی تیارکرلیں۔۔۔اگلے کتنے دنوں کےلیے لاک ڈائون لگنے والاہے؟بری خبرسنادی گئی

حیدرآباد(ویب ڈیسک )صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر 19 علاقوں میں

اگلے 9 روز کے لیے اسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے سندھ کے شہر دادو میں دو مقامات پراسمارٹ لاک ڈاؤن لگانےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب حافظ آباد میں کورونا وائرس کے لیے نافذ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 13دکانیں سیل کر دی گئی ہیں۔ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرواتے ہوئے پولیس کی جانب سے شکر گڑھ میں ماسک نہ پہننے پر 30 افراد کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

3سے5مئی کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، دن میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں، شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان رہے گا۔دوسری جانب محکمہ موسیمات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ پنجاب، سندھ، پاراچنار، ژوب اور سکردو میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.