عیدالفطر کی کتنی چھٹیاں ہوگئیں وزیر اعظم نے بھی منظوری دے دی، نوٹیفکیشن جاری

وزیر اعظم عمران خان نے 10مئی سے 15مئی تک عید الفطر کی چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے جبکہ اس حوالے سے وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے

مطابق وزیر اعظم عمران خان نے 10سے 15مئی تک چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے اوراب باضابطہ طور پر اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔سرکاری ملازمین مجموعی طو رپر 9تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں 8 مئی بروز ہفتہ تمام بینکس کھلے رکھنے کا اعلان کردیا اس حوالے سے جاری ایک بیان میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہفتے کے روز بینک کھلے رکھنے کا فیصلہ ملک میں 10 سے 15 مئی تک عید کی تعطیلات کے باعث کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ تمام بینکس/ایم ایف بیز

ہفتہ 8 مئی 2021 کو صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک بغیر کسے وقفے کے کھلے رہیں گے۔خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک کے 13 اپریل کو ماہ رمضان المبارک کے لیے صبح 10 سے شام 4 بجے بینک کے اوقات کار کا اعلان کیا تھا جس میں دوپہر 2 سے سوا 2 بجے نماز کا وقفہ شامل تھا تاہم 29 اپریل کو اسٹیٹ بینک نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے فیصلے کے تحت بینکوں کے اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے پیر سے جمعرات تک بینکوں کے کاروباری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک جبکہ دفتری اوقات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک کردیے گئے تھے۔جمعہ کو عوام کے لیے بینک کے اوقات صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک جبکہ دفتری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک کردیے گئے تھے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.