عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی ۔۔ ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی گئی۔۔ ؟ موجاں ہی موجاں

الائیڈ ہسپتال میں کرونا لیبارٹری میں کام کرنے والے ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی نےتنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کروا دی، احتجاجی ملازمین نے احتجاج ختم کر کے دوبارہ کام شروع کر دیا، کرونا کی پہلی لہر کے بعد حکومت پنجاب کیطرف سے الائیڈ ہسپتال میں

بی ایس ایل تھری لیبارٹری قائم کی گئی جہاں کرونا کے ٹیسٹوں کا آغاز ہوا تو عملہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے تقریباً دو درجن کے قریب ملازمین کو 3ماہ کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا جس میں الائیڈ ہسپتال، ڈی ایچ کیو اور جنرل ہسپتال غلام محمد آباد ہسپتال کے ملازمین کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا الائیڈ ہسپتال کے ملازمین کو تو تنخواہوں کی ادائیگی ہو رہی تھی الائیڈ ہسپتال کے ایم ایس محمد ارشد چیمہ کے مطابق ڈی ایچ کیو اور جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کے ملازمین کو کئی ماہ سے تنخواہیں نہ مل رہی تھیں جسکی وجہ سے ان ہسپتالوں کے لیے لیبارٹری میں کام کرنے والے ملازمین نے الائیڈ ہسپتال کےملازمین کو بھی ساتھ ملا لیا اور تنخواہوں کی کئی ماہ سے عدم ادائیگی کا بہانہ بنا کر احتجاج شروع کر دیا

۔5 مئی کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے 16کاغذات نامزدگی وصول کئے گئے تھے جن میں سے ایک نامنظور کیا گیا جبکہ 6امیدواران نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ لہٰذا انتخابی میدان میں 9امیدوار الیکشن لڑیں گے جن میں علی حسین خان، پاکستان تحریک انصاف سے، محمد معظم شیر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے، غلام حبیب احمد پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹر ینزسے، امجد رضا بطور آزاد امیدوار، اورنگزیب بطور آزاد امیدوار، عمران حیدر خان بطور آزاد امیدوار، محمد الیاس خان بطور آزاد امیدواراور حافظ محمد اصغر علی تحریک لبیک پاکستان سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔حلقے کی حدود میں ضلع خوشاب کی 3 تحصیلیں نور پور تھل، قائدآباد اور تحصیل خوشاب کا علاقہ شامل ہے۔حلقہ میں رجسٹرووٹر ز کی کل تعداد 2لاکھ 92ہزار چھ سو ستاسی ہے۔ جن میں ایک لاکھ 55ہزار ایک سو چار مرد ووٹر ہیں جبکہ ایک لاکھ 37ہزار پانچ سو تراسی خواتین ووٹرز ہیں۔ حلقہ میں کل 229پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جن میں سے 27مردانہ پولنگ اسٹیشنز 26خواتین پولنگ اسٹیشنزاور176 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہونگے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.