باپ نے عید شاپنگ کے بہانے لے جاکر 4 بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔۔۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) غربت بھی انسان کو کیا کچھ کرنے پر مجبور کر دیتی ہے باپ نے عید شاپنگ کے بہانے لے جا کر چار بچوں کو نہر میں دھکا دے دیا دیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر باپ نے اپنے ہی چار بچوں کو ا بدی نیند سُلا دیا۔

بنڈالہ میں غربت سے تنگ باپ نے چار بچے نہر میں پھینک کر ختم کر ڈالے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملز م غربت کے باعث بچوں کو عید کے کپڑے نہ بنا سکا تو چار روز قبل عید شاپنگ کے بہانے بچوں کو لے گیا اور تین بیٹیوں سمیت ایک بیٹے کو نہر میں پھینک دیا۔ ملزم نے واپسی پر بچوں کو لاہور میں رشتے دار کے گھر چھوڑنے کا بہانہ کیا تھا تاہم بیوی کے تھانے میں درخواست دینے پر ملز م کو پکڑ لیا گیا ہے۔تفتیش کے دوران ملزم نے بچے نہر میں پھینکنے  کا اعتراف کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر بھکھی نہر میں بچوں کی باڈیز کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب ملک کا وہ علاقہ جہاں 10 سال سے کوئی جر م نہیں ہوا، اس علاقے میں 15 برسوں میں ایک مر ڈ ر بھی نہیں ہوا، یہاں پولیس تو ہے لیکن

تھانے ملز مان سے خالی ہی رہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے مشکلات کا شکار رہنے والے پاکستان کا ایک علاقہ ایسا بھی ہے جو شاید ناصرف ملک کا بلکہ خطے کا بھی پرامن ترین علاقہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ امن و امان کی بہتر صورتحال کے حوالے سے مشہور گلگت ریجن کا ایک ضلع ایسا ہے جہاں برسوں سے کوئی جر م نہیں ہوا۔ اس ضلع کا نام گھانچے ہے۔ ضلع گھانچے کل 3 تحصیلوں پر مشتمل ہے، جبکہ اس کی کل آبادی 1 لاکھ 60 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ یہ ضلع ناصرف ملک کا پرفضا ترین مقام ہے، بلکہ ملک کا سب سے پرامن علاقہ بھی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.