ایڈوانس عید مبارک۔۔۔۔عیدالفطر کب ہو گی۔۔؟ تاریخ کا اعلان کر دیاگیا۔۔ پوری قوم کیلئے شاندار خبر

ملک بھرمیں عید الفطر 14 مئی( جمعہ کو )ہونے کا امکان ہے۔جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال کے مطابق جب 12 مئی کی شامسورج غروب ہوگا تو اس وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 31 منٹ ہو گی جبکہ غروب آفتاب اور غروب قمر کے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

درمیانی وقت صرف 36 منٹ کا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ شوال 1442 ہجری کا نیا چاند 11 اور 12 مئی کی درمیانی شب کو تقریبا ً12 بجکر ایک منٹ پر پیدا ہو گا۔ جامعہ کراچی کے پروفیسر کے مطابق غروب آفتاب کے وقت چاند افق سے تقریباً 6.5 ڈگری پر ہو گا اور 12 مئی کی شام کو غروب آفتاب کے بعد چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ روزے پورے 30 ہوں گے اور عید 14 مئی کو ہو گی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند 12 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے۔سعودی عرب میں سربراہ جدہ فلکیاتی انجمن نے پیشگوئی کی ہے کہ عید الفطر کا چاند 12مئی ( بدھ کو) نظر آنے کا امکان ہے۔سربراہ جدہ فلکیاتی انجمن نے کہاکہ ملک میں 11 مئی کوکہیں بھی چاند نظرآنے کا امکان موجود نہیں جسکے سبب عیدالفطر 13مئی کو ہونے کا قوی امکان ۔سعودی عرب میں عیدالفطر کا سرکاری فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.