عید کے موقع پر سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں، خوشخبری مل گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کے سرکاری ملازمین کو عید پر 9 تعطیلات مل گئیں، عید کے سلسلے میں 10 تا 15 مئی تک تعطیلات ہوں گی، جبکہ 8، 9 اور 16 اپریل کو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بھی وفاقی حکومت کے طرز پر عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر پر 10سے 15مئی تک تعطیلات ہوں گی ۔8اور9مئی کو معمول کی تعطیلات جبکہ 16مئی کو اتوار کی چھٹی کے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ساتھ سرکاری ملازمین مجموعی طو رپر 9تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔ اس سے قبل وفاقی حکومت بھی عید کی تعطیلات کا اعلان کر چکی۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت عیدالفطر کی چھٹیاں 10مئی بروز پیرسے 15مئی بروز ہفتے تک ہوں گی۔وفاقی وزارت داخلہ نے 30 اپریل کوعیدالفطرکی چھٹیوں کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔ سمری میں 8 سے 16مئی تک چھٹیوں سفارش کی گئی تھی، تاہم وزیراعظم عمران خان نے آج عیدالفطر

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کی چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے، عید الفطر کی ایک ہفتے کی تعطیلات کی جائیں گی۔ واضح رہے 28 اپریل کو این سی اوسی نے 8 مئی تا 16مئی’’گھر رہو محفوظ رہو‘‘ کی گائیڈ لائنز بھی جاری کی تھیں، جس کے تحت 8 سے16 مئی تک چاند رات بازاروں، مہندی، جیولری، کپڑوں کے اسٹالز پرپابندی ہو گی، تفریحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز بند رہیں گے۔تفریحی مقامات اوران کے گرد موجود ہوٹل بھی بند رہیں گے۔ نجی گاڑیوں، رکشوں، ٹیکسیوں کو50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔ بین الصوبائی، انٹر اور انٹرا سٹی پبلک

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔ 7 مئی تک اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ عید الفطرپر زیادہ تعطیلات دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ زیادہ چھٹیاں کرنے کا مقصد لوگوں کو گھروں میں رکھ کر محفوظ بنانا ہے،عید کے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائےگی۔ 8 مئی سے 16مئی تک ’’گھررہو محفوظ رہو‘‘ کی حکمت عملی کے تحت تمام مارکیٹیں، دکانیں، کاروبار بند رہیں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.