عید کی لمبی چھٹیوں کے دوران کون سا کاروبار کھلا ہوگا اور کون سا بند رہے گا؟ تفصیلات آگئیں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے8 سے 16 مئی کے دوران تمام کاروباری مراکز اور دکانیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں 8 سے 16 مئی کے دوران ایس او پیز کی مانیٹرنگ کے لئے ٹیمیں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ 8 سے 16 مئی کے دوران لوکل اور بیرون ممالک کے سیاحوں کے لئے بھی سیاحت پر مکمل پابندی ہوگی ۔ضلعی سطح پر تشکیل دی گئی مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز کے عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی۔ترجمان این سی او سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پٹرول پمپس، میڈیکل سٹورز، گروسری سٹورز، بیکری اور فوڈ آئٹمز کی دکانوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ این سی او سی کے مطابق تمام

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سیاحتی مقامات، ہوٹلز،شاپنگ مالز، پارکس اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے جبکہ شمالی علاقہ جات اور سی ویو کی طرف جانے والے تمام ٹریول نوڈز پر بھی پابندی ہوگی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے رہائشیوں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی۔اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خصوصی شرکت کی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.