عوام موج مستی بھول جائے۔۔۔عیدالفطر کے حوالے سے حکومت نے سخت اقدام کافیصلہ کرلیاکیاپابندی لگنےوالی ہے ؟جانیے تفصیل

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے عید الفطر کے موقع پر سی ویو اور ہاکس بے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کرونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی،ناصر شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے پرائیوٹ اسپتالوں سے بات کی ہے۔آج سے نجی اسپتالوں کو

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کورونا ویکسین دی جائے گی وہ مفت لائیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہوٹلز میں قرنطینہ سہولتیں بحال کی جارہی ہیں، کراچی میں کل سے کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 سے 14.23فیصد اور حیدر آباد میں 18.1 فیصد سے کم ہو کر 11.92 فیصد ہوگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل سے اتوار تک ٹیک اوے مغرب تک ہوگی اور مغرب کے بعد صرف ریسٹورینٹ ہوم ڈلیوری کرسکیں گے جب کہ گروسری کی

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

دکانیں شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔فارمیسیز کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا اور ویکسی نیشن سینٹرز 24 گھنٹے کام کریں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ عید کے دنوں میں ہاکس بے اور سی ویو بند رہیں گے جب کہ اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید پابندیاں عائد ہوں گی۔ کل سے اتوار تک ریستورانوں کی ٹیک اوے سروس مغرب تک ہوگی، اس کے بعد مغرب کے بعد صرف ہوم ڈیلوری کی جاسکے گی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 108 اموات ہوئیں جبکہ کورونا کے مزید 4 ہزار198 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد18 ہزار 537 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8لاکھ 45ہزار834 ہو گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.