اب عیدپرگھرجانے کےلیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔۔۔حکومت نے پردیسیوں کوبڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان ریلویز نے عیدالفطر پر 10خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پاکستان ریلویز کے مطابق 8 خصوصی ٹرینیں کراچی اور لاہور کے درمیان چلائی جائیں گی، ایک ٹرین کراچی سے راولپنڈی، ایک کراچی اور ملتان کے درمیان چلے گی۔پہلی خصوصی ٹرین آج رات 8 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی، لاہور اور کراچی کے درمیان 8، 9 اور 11 مئی کو بھی خصوصی ٹرینیں چلیں گی۔ریلوے حکام کا بتاناہےکہ کراچی راولپنڈی کیلئے خصوصی ٹرین 11 مئی اور ملتان کیلئے 12مئی کو روانہ ہوگی جب کہ تمام ٹرینوں میں کورنا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائےگا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں 8 مئی سے 16مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، چاند رات کو بازاروں میں مہندی، چوڑیوں اور کپڑوں کے تمام اسٹالز ،سیاحتی مقامات پر پابندی ہوگی،بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کوہفتہ اتوار 50فیصد مسافروں کے ساتھ اجازت ہوگی، تندور، میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپس 24 گھنٹے جبکہ گروسری اسٹور، سبزی فروٹ شاپس شام 6بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.