حکومت کا آج اور کل بازار کھولنے کا فیصلہ، لاک ڈاؤن اتوار سے ہوگا

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کراچی سمیت سندھ کے شہریوں کو لاک ڈاؤن میں ایک دن کی چھوٹ مل گئی۔ سندھ حکومت نے ہفتے کو بھی عید کی خریداری کی اجازت دے دی، صوبے میں لاک ڈاؤن اتوار سے شروع ہوگا۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عید پر پردیسیوں کیلئے لاک ڈاؤن کے دوران ہفتے اور اتوار کو پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی گئی۔ پنجاب میں 8، 9، 15 اور 16 مئی کو پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد سواریوں کے ساتھ چلے گی۔پنجاب میں عید اور چاند رات کے لئے ایس او پیز بھی تیار کرلئے گئے۔ چاند رات پر بازار بند، مہندی، چوڑیوں اور کپڑوں کے تمام سٹالز پر مکمل پابندی ہوگی۔ ریسٹورنٹس سے صرف ٹیک اوے کی اجازت ہو گی۔ گروسری سٹورز، سویٹس اینڈ بیکرز، گوشت کی دکانیں، آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دکانیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

خیبرپختونخوا میں بھی لاک ڈاؤن کے دوران سیاحتی مقامات مکمل بند رہیں گے۔ کارگو ٹریفک اور کاروباری ترسیل کھلی رہے گی۔ بلوچستان میں چاند رات پر بازار، جیولری، مہندی اور کپڑوں کی دکانیں بھی بند رہیں گی۔ بین الصوبائی اور شہر کے اندر چلنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.