دھڑالے کی بارشیں شروع ہونے والی ہیں محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج لاہور، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔ پشاور، چترال، ایبٹ آباد، مردان میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔ مٹھی، نوابشاہ، سکھر شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی و جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: مالم جبہ 09، پٹن 07، کالام ،کاکول،سیدو شریف 02،پنجاب:خانپور05، گجرات 04، بہاولپور(سٹی 04، ائیر پورٹ 02)،حافظ آباد02، گلگت بلتستان: بگروٹ03 ،سندھ: جیکب آباد ،سکھر02 اور لاڑکانہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.