پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کب عائد کی جائیگی؟حکومت نے فیصلہ سنا دیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت کا بین الاضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کو 10مئی

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

شام 6بجے تک اجازت دینے کا فیصلہ، 10مئی شام6بجے سے15مئی صبح 6بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔ سول سیکرٹریٹ میں کوروناوبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیاگیا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد،چیف سیکرٹری پنجاب اور اعلیٰ سول وعسکری حکام نے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر ٹرانسپورٹ کو 10مئی تک اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ کورونا وباکی صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جاتا ہے،کورونا سے بچاو¿ کا واحد حل احتیاط ہے، لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.