سعودی عرب میں عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کا آخری عشرہ چل رہا ہے چونکہ جس دن سعودی عرب میں عید ہوتی ہے اُس سے اگلے دن پاکستان میں عید ہوتی ہے اس لئےسعودی عرب میں عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آخری ایام آن پہنچے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

رمضان کا یہ آخری عشرہ عبادات اور فضائل سے بھرپور ہے۔ رب کی رضا کی خاطر رکھے گئے روزوں کا انعام عید الفطر کی خوشیوں کی صورت میں ملتا ہے۔ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ اس بار رمضان المبارک کے کتنے روزے ہوں گے اور یکم شوال کا چاند کب نظر آئے گا۔ ایسے میں سعودی رائل کورٹ کے مشیر اور کونسل آف سینئر اسکالرز کے رکن شیخ عبد اللہ کی جانب سے سعودی عرب میں عید الفطر کی تاریخ کے حوالے سے اعلان کیا گیا ہے۔ شیخ عبد اللہ کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک 30 روزوں پر مشتمل ہوگا، یوں عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔ شیخ عبداللہ کے مطابق سعودی عرب میں 11 مئی کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان اس لیے نہیں ہے کیونکہ اس روز

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

چاند کی پیدائش ہی نہیں ہوئی ہو گی۔ سعودی عرب کے وقت کے مطابق 11 مئی رات 10 بجے شوال کے چاند کی پیدائش ہوگی، لہذا چاند اگلے روز یعنی 12 مئی بروز بدھ کو نظر آئے گا۔ دوسری جانب سعودی سپریم کورٹ نے لوگوں سے کہا ہے کہ جن کی نظر تیز ہو، وہ کل منگل کی شب انسانی آنکھ یا دُوربین کی مدد سے چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔ اگر کسی کو چاند نظر آ جاتا ہے تو وہ قریبی عدالت پہنچ کر رویت ہلال کی گواہی درج کروائے،اگرآس پاس کوئی عدالت نہ ہو تو پھر کسی بھی سرکاری ادارے میں پہنچ کر بھی گواہی درج کرائی جا سکتی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.