پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ختم کر دی گئی۔پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے 16 مئی سے تاحکم ثانی پبلک

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت دے دی گئی۔ریلوے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی

جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی اوسی کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہے کہ تا حکم ثانی 17 مئی سے مارکیٹیں اور دکانیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گیجبکہ سرکاری اور نجی دفاتر کے اوقات

کار معمول کے مطابق ہوں گے۔ دفاتر میں ملازمین کی 50 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی جبکہ 50 فیصد عملہ گھر اور 50 فیصد دفاتر میں کام کرے گا۔ 19 مئی کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔این سی او سی نے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

متعلقہ اداروں اور ایجنسیوں کو سختی سے ایس او پیز پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے اور اپیل کی ہے کہ عوام ترجیحی بنیادوں پر 1166 پر ویکسین کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.