بریکنگ نیوز!! تیزسمندری طوفان پاکستان کی جانب بڑھنے لگاملک کے کن شہروں میں تیز ہواہیں چلنا شروع ہو گئیں ؟خطرے کی گھنٹی بج گئی

کراچی (ویب ڈیسک )سمندری طوفان تاؤتے بھارت کے ساحلوں سے ٹکراتا ہوا پاکستان کی جانب بڑھنے لگا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان شدت اختیار کرکے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے، طوفان 18کلو

میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب یعنی بھارتی گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے، طوفان سے بھارت کی 6 ریاستوں کے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر بڑی تعداد میں عوام نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔ کراچی سے 1300

کلومیٹر کے فاصلے پر موجود طوفان 18 گھنٹے میں اور بھی شدت اختیار کرے گا، ساحلی پٹی پر 17 سے 20 مئی تک آندھی

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کراچی میں ہوائیں 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں جس کے باعث سائن بورڈ گرنے اور کچی تعمیرات منہدم ہونےکے خدشات ہیں جبکہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔طوفان کے باعث کراچی شہر کا درجہ حرارت بڑھنے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے اور متوقع ہیٹ ویو کے سبب بلدیہ عظمیٰ کے مختلف محکموں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کو سمندری طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن ٹھٹھہ میں کیٹی بندر اور ساحلی پٹی پر طوفان کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں اور تیز ہواؤں کے ساتھ مٹی کے طوفان کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔17 سے 20 مئی کے دوران ٹھٹھہ، بدین، تھر، میرپور خاص، عمر کوٹ اور سانگھڑ میں بارشیں ہو سکتی ہیں اور اس دوران ہواؤں کی رفتار 60 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے طوفان کے پیش نظر ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.