پنجاب کے 16 اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھولنے کا اعلان

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے کورونا سے کم متاثرہ16 اضلاع میں

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اسکولز کھولنے کا اعلان کر دیا،کورونا کیسز کے 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع

میں سکول 24 مئی سے کھلیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چکوال، ننکانہ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

صاحب، بہاولنگر، منڈی بہااؤلدین، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، حافظ آباد،نارووال، جہلم اور راجن پورسمیت دیگر میں 24 مئی سے سکولز کھلیں گے۔16 اضلاع میں اسکولز 50 فیصد طلبا کے ساتھ 4 روز کھلیں گے۔پنجاب کے 20اضلاع میں تعلیمی ادارے 6جون تک بند رہیں

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سکول کھلیں گے۔خیال رہے کہ وزیر تعلیم سکولز پنجاب مراد راس نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ 24 گھنٹوں کے اندر اعلان کروں گا کہ پنجاب میں کب اور کون سے اضلاع میں سکول کھولیں گے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کیا تھا۔دوسری جانب وفاقی نظامت تعلیمات نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی بندش میں 6 جون تک توسیع کر دی ہے، 7جون کو ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ این سی او

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سی کے 3 جون کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔ڈائریکٹر اکیڈمکس سعدیہ عدنان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح تقریباً چھ فیصد ہونے کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کر دی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.