سکول کب سے کھل رہے ہیں ،نئی تاریخ کااعلان کردیاگیا

لاہور (ویب ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ اتھارٹی سینٹر (این سی او سی) کیہدایات کے مطابق پہلے مرحلے میں 11 اضلاع میں سکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نظر پہلے مرحلے میں لاہور تعلیمی اداروں کو بدستور بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مذکورہ اضلاع میں 4 دن سکول کھلیں گے۔ تمام طلبہ کو متبادل دنوں میں بلایا

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جائے گا۔ ایک طالبعلم ہفتے میں 2 دن سکول آئے گا۔نوٹیفیکیشن میں کہا گی ہے کہ پہلے مرحلے میں صرف بہاولنگر، منڈی بہاء الدین، ساہیوال، چکوال، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، حافظ آباد، نارووال، سیالکوٹ، جہلم اور راجن پور کے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سکول کھلیں گے۔خیال رہے کہ وزیر تعلیم سکولز پنجاب مراد راس نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ 24 گھنٹوں کے اندر اعلان کروں گا کہ پنجاب میں کب اور کون سے اضلاع میں سکول کھولیں گے۔ اس بات کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کیا تھا۔دوسری جانب وفاقی نظامت تعلیمات نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی بندش میں 6 جون تک توسیع کر دی ہے، 7جون کو ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ این سی او

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سی کے 3 جون کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔ڈائریکٹر اکیڈمکس سعدیہ عدنان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح تقریباً چھ فیصد ہونے کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کر دی گئی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *