بچوں کی زندگی سب سے اہم۔۔ سکولز نہیں کھلیں گے۔ این سی او سی نے بڑی اعلان کردیا۔۔ طلبا کیلئے بڑی خبر

بچوں کی زندگی سب سے اہم۔۔ سکولز نہیں کھلیں گے۔ این سی او سی نے بڑی اعلان کردیا۔۔ طلبا کیلئے بڑی خبر

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اسلام آباد(نیو زڈیسک) ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے بنائے گئے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے وباء سے

شدید متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔این سی او سی کی جانب سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ ملک میں وباء کی صورتحال اور

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کورونا سے شدید متاثرہ اضلاع میں 24 مئی سے تعلیمی ادارے نہ کھولے جائیں، تاہم وہ اضلاع جن میں مثبت کیسز رپورٹ ہونے کی شرح 5 فیصد سے کم ہے، وہاں تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع کیا جا سکتا ہے۔ صوبے متعلقہ حکام کو تعلیمی اداروں بارے احکامات جاری کریں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا کے کم متاثرہ اضلاع میں

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھلیں گے، تعلیمی ادارے 5 فیصد مثبت کیسز سے کم اضلاع میں کھلیں گے۔ تعلیمی ادارے کھولنے بارے فیصلہ 19، 21 مئی کے اجلاسوں میں ہوا، کورونا سے زیارہ متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 6 جون تک بند رہیں گے۔ 7 جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کیلئے جائزہ اجلاس 3 جون کو ہو گا۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 88 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 177 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 468 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 33 ہزار 57، سندھ میں 3 لاکھ 6 ہزار 707،

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 29 ہزار 13، بلوچستان میں 24 ہزار 413، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 471، اسلام آباد میں 80 ہزار 156 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 651 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 27 لاکھ 17 ہزار 235 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 238 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 13 ہزار 855 مریض

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 412 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 88 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 177 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 739، سندھ میں 4 ہزار 891، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 900، اسلام آباد میں 744، بلوچستان میں 270، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 526 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.