سکول اور کالجز میں تعطیلات مزید دو ہفتو ں کیلئے بڑھا دی گئیں، مارکیٹیں بھی جلدی بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ میں کورونا

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کیسز بڑھ کر 8.37 فیصد ہیں ، اس صورتحال میں کوئی نرمی کی گنجائش نہیں ہے

، صوبے میں سکول اور کالجز مزید دو ہفتے کیلئے بند کئے جا رہے ہیں ، دکانوں کو بھی 8 کی بجاءے 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ سال رمضان اور عید کے بعد کورونا کیسز بڑھے ، رواں سال تجربات کو

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سامنے رکھتے ہوئے ہم نے حکمت عملی اپنائی ، کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 13٫8 فیصد ہے ، حیدر آباد میں 10٫8 فیصد ہے ۔ہم نے جن اقدامات کا کہا تھا وہ نہیں مانے گئے ، صوبے میں کیسز کی تعداد بڑھ کر 8٫37 فیصد ہو گئی

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہے ۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا ٹاسک فورس نے ایڈوائس دی کہ سخت اقدامات کرنا ہوں گی ، دکانوں کے اوقات 8 کی بجائے 6 بجے تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،مالز کے اندر جو فارمیسیز ہیں انہیں بھی 6 بجے بند کیا جائے گا۔ پٹرول پمپ ، ٹیک اوے ، ہوم ڈیلوری کھلی رہے گی ۔وزیر اعلیٰ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پانی کی کمی کو جانتے ہیں ، کم پانی سب کو برابر ملنا چاہئے ، ہمیں بلوچستان سے لڑانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔سندھ کو 37 فیصد کم جبکہ پنجاب کو 15 فیصد کم پانی دیا جا رہا ہے ، ایک صوبے کو سرسبز دوسرے کو بنجر بنانا ٹھیک نہیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.