عید الاضحیٰ کب ہو گی اور کتنی چھٹیاں ہونگی ماہرین فلکیات نےاہم پیشن گوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 2 ماہ سے کم وقت رہ گیا، متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ بتا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کو گزرے ایک ہفتے سے زائد کا وقت ہو چکا، ایسے میں شارجہ سے تعلق رکھنے والے ایک ماہر فلکیات ابراھیم الجروان نے امارات میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کے حوالے سے بھی پیشن گوئی کی ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اماراتی ماہر فلکیات کے مطابق امارات میں عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے۔ ماہر فلکیات کی جانب سے حج کی تاریخ کے حوالے سے بھی پیشن گوئی کی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ امارات میں یکم ذی الحجہ کا چاند10 جولائی 2021ء کو دکھائی دے سکتا ہے، ایسا ہونے پر عید الاضحی یعنی 10 ذی الحجہ 20 جولائی بروز منگل ہو گی۔ جبکہ حج ایک روز قبل 19جولائی کو ہو گا۔جبکہ نئے اسلامی سال کا آغاز، یکم ہجری 10 اگست بروز منگل کو ہونے کا بھرپور امکان ہے ۔ یہاں واضح رہے کہ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ماہر فلکیات ابراھیم الجروان کی جانب سے عید الفطر اور رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق بھی کی گئی پیشن گوئیاں درست ثابت ہوئی تھیں۔ جبکہ امارات میں مقیم ملازمت پیشہ افراد کو بتایا گیا ہے کہ انہیں عید الاضحی پر ممکنہ طور پر 19 سے 22 جولائی تک کی تعطیلات ملیں گی۔ دوسری جانب ناقابل واپسی ٹکٹ اصل میں قابل واپسی ہوتے ہیں۔مسافروں کو جو ٹکٹ ناقابل واپسی کہہ کر فروخت کیے جاتے ہیں، وہ اصل میں قابل واپسی ہوتے ہیں۔یوایس ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن  کی ہدایات کے مطابق

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تمام خریدے گئے ٹکٹ خریداری کے24 گھنٹوں کے اندر واپس کیے جا سکتے ہیں۔امریکا کی تمام  ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ائیرلائنز کے لیے ان قواعد کی پابندی لازمی ہے۔اگر آپ ائیرلائن کےآفس چلے جائیں تو آپ کا ٹکٹ باآسانی واپس ہو سکتا ہے لیکن تھرڈ پارٹی  ویب سائٹس شاید آپ کو یہ سہولت نہ دیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.