موسم کی ایک بار پھر انگڑائی۔۔پاکستان میں کہاں کہاں بارشیں ہوں گی۔۔سورج قہر ڈھائے گا۔۔۔؟آئندہ سات دن کیلئے موسم کی پیشگوئی

موسم کی ایک بار پھر انگڑائی۔۔پاکستان میں کہاں کہاں بارشیں ہوں گی۔۔سورج قہر ڈھائے گا۔۔۔؟آئندہ سات دن کیلئے موسم کی پیشگوئی

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

موسم کی بڑی ویب سائٹ ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق اگلے 7 دنوں کی ملک بھر کی تفصیلی پیشگوئی: 3 سے 4 دن تک موسم گرم رہیگا۔ درجہ حرارت معمول کے مطابق یا معمول سے زیادہ رہیں گے۔پاکستان بھر میں ہفتے کے اختتام پر کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان بن سکتے ہیں۔ پنجاب، خیبر پختونخواہ اور سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں منگل سے جمعرات کے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

درمیان گرمی کی انتباہ جاری کی جا رہی ہے، جس کے بعد مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا۔پنجاب، خیبر پختونخواہ اور سندھ کے زیادہ تر علاقوں میں منگل سے جمعرات کے درمیان گرمی کی انتباہ جاری کی جا رہی ہے، جس کے بعد مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا۔مغربی ہواؤں کا موجودہ سلسلہ گزشتہ دوپہر اور شام ملک کے شمالی اور وسطی حصّوں کو متاثر کرتا رہا،

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جس کے سبب چند مقامات پر گرج چمک کے طوفان رونما ہوۓ۔ ورنہ پاکستان کے 70 فیصد حصّوں میں زیادہ تر دھوپ تھی۔ البتّہ کراچی میں گزشتہ شام مٹّی کے طاقتور طوفان کیساتھ بعض علاقوں میں بارش ہوئی۔مغربی ہواؤں کےسلسلے کے ملک سے روانہ ہونے کے بعد خشک ہوائیں داخل ہونگی، جس کے باعث بحیرہ عرب سے پہنچنے والی نم ہوائیں بند ہو جائیں گی اور درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔18 مئی سے 20 مئی کے درمیان ملک کے مختلف علاقوں میں متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت (ڈگری سینٹی گریڈ) درج ذیل ہیں

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

راولپنڈی، اسلام آباد اور چکوال: 36 سے 38 (معمول کے مطابق یا 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ)پشاور، فیصل آباد اور لاہور: 38 سے 41 (معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ)ڈی آئی خان: 40 سے 42 (معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ) ملتان، ڈی جی خان اوربہاولپور: 40 سے 43 (معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ)🌡نوابشاہ اور دادو: 41 سے 45 (معمول کے مطابق یا معمول سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ کم)سکّھر اور لاڑکانہ: 40 سے 44 (معمول کے مطابق یا

 

 

 

 

 

 

 

 

 

معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ)سبّی اور جیکب آباد: 42 سے 46 (معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ)کوئٹہ: 26 سے 28 (معمول سے 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ کم)۔ جمعرات کو 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی ہوائیں چلنے کی توقع۔تربت: 43 سے 46 (معمول کے مطابق یا معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ)مکران کی ساحلی پٹّی سے ملحقہ ضلع گوادر میں درجہ حرارت 35 سے 37 سے بڑھ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کر 40 سے 42 تک پہنچ سکتا ہے (معمول سے 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ سے بڑھ کر معمول سے 5 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ)21 مئی بروز جمعہ سے 24 مئی بروز سوموار کے درمیان درج ذیل موسمی صورتحال متوقع ہے:بلوچستان: 22 اور 23 مئی کو مشرقی اور شمالی حصّوں بشمولژوب، لورالائی، کوئٹہ، سبّی، بارکھان، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد، نصیر آباد اور لسبیلہ کے علاقوں میں بعض مقامات پر یا کہیں کہیں گرج چمک اور 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی تیز ہواؤں کیساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ درج بالا علاقوں میں ایک سے دو گرج چمک کے طوفان کی شکل میں زیادہ تر معتدل جبکہ بعض علاقوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے جس کی مقدار 10 سے 30 ملی میٹر تک رہنے کی توقع ہے۔ زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ متوقع ہے جبکہ آسمانی بجلی گرنے کا خدشہ بھی ہوگا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *