بغیر امتحانات پرموشن ۔۔۔آخرکار حکومت نے وہ اعلان کر ہی دیا جس کا طلبہ کو انتظار تھا

بغیر امتحانات پرموشن ۔۔۔آخرکار حکومت نے وہ اعلان کر ہی دیا جس کا طلبہ کو انتظار تھا  اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے ایس او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا۔وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا، جس میں تمام

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

صوبائی وزرائے تعلیم ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، اجلاس میں گرمیوں کی چھٹیاں مزید کم کرنے، تمام کلاسز کے امتحانات ایس او پیز کے تحت کروانے اور جون میں بورڈ امتحانات لینے کی تجاویز زیرغور آئیں۔اجلاس میں باہم مشورے سے حکومت نے فیصلہ کیا کہ رواں سال بغیر امتحان کسی طالب علم کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، بلکہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت ہوں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے، دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جون کے تیسرے ہفتے میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر ہونے کی صورت میں جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی جس کا فیصلہ صوبے کریں گے۔ دی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحمت اللعالمین اسکالرشپ ملک بھر کے طلبا کیلئے ہوگی، حضورﷺ کے ذریعے سمجھا گیا اصل طاقت علم ہے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ رسولﷺ نے حصول علم کو فرض قرار دیا اور خواتین کو تعلیم کے عمل میں شامل کیا، ریاست مدینہ میں بھی تعلیم کو ترجیح دی گئی تھی۔وفاقی وزیر نےکہا کہ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

آزاد کشمیر، جی بی کے طلبا بھی اس
دی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے رحمت اللعالمین اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحمت اللعالمین اسکالرشپ ملک بھر کے طلبا کیلئے ہوگی، حضورﷺ کے ذریعے سمجھا گیا اصل طاقت علم ہے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ رسولﷺ نے حصول علم کو فرض قرار دیا اور خواتین کو تعلیم کے عمل میں شامل کیا، ریاست مدینہ میں بھی تعلیم کو ترجیح دی گئی تھی۔وفاقی وزیر نےکہا کہ آزاد کشمیر، جی بی کے طلبا بھی اس

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

اسکالرشپ سے مستفید ہوں گے ، اس اسکالرشپ پر 5سال میں 28ارب روپے خرچ کریں گے اور 36ہزار اسکالرشپس اس تعلیمی سال میں دی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کوملک کی 129 پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں نافذ کیا جائے گا، پنجاب کی طرف سے 14ہزار انٹرمیڈیٹ اسکالر شپ اور 891 انڈر گریجوئیٹ اسکالرشپ دی جائیں گی۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پنجاب اس پروگرام کیلئے ایک ارب روپے خرچ کرے گا جبکہ خیبر پختونخواہ میں 4ہزار انڈرگریجوئیٹ اور 655انٹر میڈیٹ اسکالرزشپ دی جائیں گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.