جمائمہ خان کو نیا پیار مل گیا اور وہ بھی اس رفتار سے کہ لوگ پریشان ہوگئے

امریکی اداکارہ جیلیان اینڈرسن اور اس کے بوائے فرینڈ پیٹر مورگن میں علیحدگی کے چند ہفتوں بعد ہی پیٹرمورگن اور جمائما خان کے درمیان تعلق قائم ہونے کی خبریں سامنے آنے لگیں۔میل آن لائن کے مطابق 46سالہ جمائما خان اور 57سالہ مصنف پیٹر مورگن کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

پیٹر کی جیلیان سے علیحدگی کے بعد وہ جمائماخان کے ساتھ اکٹھے رہنے لگے ہیں۔اس خبر پر جیلیان اینڈرسن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ شدید پریشان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کس طرح پیٹر نے اسے چھوڑنے کے بعد کس قدر تیزی سے نئی محبت تلاش کر لی۔جمائما اور پیٹر مورگن کے دوستوں نے ان کے تعلق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ دونوں نئے سال سے ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار تعلق میں ہیں اور اکٹھے رہ رہے ہیں۔ جمائما اورپیٹر مورگن پرانے دوست ہیں اور پیٹر مورگن کے ایک دوست نے بتایا ہے کہ جمائما خان کچھ عرصے سے کوشش کر رہی تھی کہ اس کا پیٹرمورگن کے ساتھ تعلق قائم ہو جائے۔واضح رہے کہ جمائما خان کی عمر اس وقت 30سال تھی جب ان کی عمران خان کے ساتھ 9سالہ شادی

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ختم ہوئی۔ اس کے بعد اب تک جمائما خان کے کئی مردوں کے ساتھ معاشقے منظرعام پر آچکے ہیں۔عمران خان سے علیحدگی کے بعد ان کا اداکار ہف گرانٹ کے ساتھ تعلق قائم ہوا جو 2سال تک چلا۔ اس کے بعد ایک سال تک وہ متنازعہ کامیڈین رسل برانڈ کے ساتھ تعلق میں رہیں۔ پھر ان کا نام پی آر باس میتھیو فریوڈ کے ساتھ لیا جاتا رہا۔جمائما اور فریوڈ میں پرانی دوستی بھی تھی۔ فریوڈ کے ساتھ تعلق ختم ہونے کے بعد جمائما خان 2018ءکے بعد سے برطانوی فٹ بالر جیمی ریڈنیپ کے ساتھ نظر آتی رہیں۔ پھر انہیں کچھ عرصے کے لیے معروف گلوکار زین ملک کے ساتھ بھی دیکھا جاتا رہاجو ان سے عمر میں 20سال چھوٹے ہیں اور اب ان کے پیٹر مورگن کے ساتھ تعلق کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *