دسویں جماعت کے امتحانات لینے کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے دسویں کلاس کے

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

امتحانات لینے کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، امتحانات 23 جون سے شروع ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق تمام امتحانات سیکنڈ شفٹ میں لئے جائیں

 

 

 

 

 

 

 

 

 

گے ، جس کی وجہ سے تمام پرچے دوپہر2 بجے شروع ہوکر شام 5 بجے ختم ہوں گے اور یہ امتحانات جولائی کے دوسرے ہفتے تک جاری رہیں گے ، اس

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ضمن میں جاری کردہ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ پہلا پرچہ فزکس، اکنامکس، فوڈ اینڈ نیوٹریشن اور فیشن ڈیزائنگ کا ہوگا۔ خیال رہے کہ حکومت نے کورونا ایس

 

 

 

 

 

 

 

او پیز کے تحت ہر صورت امتحانات لینے کا فیصلہ کرلیا، رواں سال کسی کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا، اس حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی

 

 

 

 

 

 

 

 

زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہرصورت ہوں گے ، پہلے دسویں اوربارہویں جماعت کےامتحانات ہوں گے، امتحانات 20 جون کے بعد سے شروع کیے جائیں گے ، دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جون کے تیسرے ہفتے میں لیے جائیں گے، تاہم امتحانات کی تاریخ کا اعلان متعلقہ صوبے خود کریں گے جب کہ رزلٹ تاخیر سے ہونے کی صورت میں جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کو محدود رکھا جائے گا ، موسم گرما کی تعطیلات کا فیصلہ صوبے کریں گ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ے، تمام وفاقی اکائیوں کو تعلیمی اداروں میں اساتذہ، نگراں عملے اوردیگر انتظامی اسٹاف کی ویکسی نیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ، صوبے جلد اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔ دوسری جانب این سی اوسی نے ملک کے مختلف اضلاع میں 6 جون تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کی ہدایت کی ہے، پنجاب کے 20 اضلاع ، سندھ کے 12، خیبر پختونخواہ 14، آزاد کشمیر کے4، بلوچستان اور اسلام آباد کے ایک، ایک ضلع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تعلیمی اداروں کی بندش کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہونے پر کی گئی ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.