آخر کار آ گئی وہ خبر جس کا انتظار تھا مزدورں کی تنخواہیں میں بڑا اضافہ

پشاور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں

 

 

آئندہ بجٹمیں 25فیصد اضافے کا اعلان کردیا، مزدور کی کم از کم اجرت بھی 17 ہزار سے بڑھا کر 21 ہزار کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ گزشتہ بجٹ میں سرکاریملازمین کیلئے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا ، تاہم سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں آئندہ بجٹ میں 25 فیصد اضافے کا اعلان کرتا ہوں ، اس کے علاوہ صوبے میں مزدور کی ماہانہ اجرت 21 ہزارروپے کی جا رہی ہے ، خیبر پختونخوا میں مزدور کی

 

 

کم ازکم اجرت 17 ہزار روپے سے بڑھا کر 21 ہزار کردی جائے گی ، تنخواہوں اور کم از کم اجرت میں اضافے کا اطلاق رواں سال یکم جولائی سےروپے کی جا رہی ہے ، خیبر پختونخوا میں مزدور کی کم ازکم اجرت 17 ہزار روپے سے بڑھا کر 21 ہزار کردی جائے گی ، تنخواہوں اور کم از کم اجرت میں اضافے کا اطلاق رواں سال یکم جولائی سےہوگا۔ اس سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اسپیشل الاؤنس بڑھانے کی منظوری دے دی ، اسپیشل الاؤنس سرکاری

 

 

ملازمین کی جون کی تنخواہوں میں شامل کیا جائے گا ، بجٹ میں بھی سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء راجا بشارت، میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت، سید حسین جہانیاں گردیزی، پرنسپلسیکرٹری وزیراعلیٰ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، فنانس سیکرٹری ودیگر حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں تنخواہ کے علاوہ دیگر الاؤنسز سے محروم سرکاری ملازمین کیلئے اسپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں

 

 

 

وزیراعلیٰ کو تجویز پیش کی گئی کہ سرکاری ملازمین کو 10 سے 15 فیصد خصوصی الاؤنس دیا جائے ، جس کو وزیراعلیٰ نے مسترد کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کو25 فیصد اسپیشل الاؤنس دینے کی منظوری دے دی ہے ، گریڈ ایک سے گریڈ 19 تک کے 7 لاکھ 21 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین اسپیشل الاؤنس ملے گا ، اسپیشل الاؤنس سرکاری ملازمین کی جون کی تنخواہوں میں شامل کیا جائے گا ، اگلے ماہ جون سے ماہانہ پچیس فیصد الاؤنس دیا جائے گا ، اس میں پہلے سے اسپیشل ایگزیکٹو الاؤنس لینے والے سرکاری ملازمین شامل نہیں ہوں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.