موجاں بہت ہوئیں چلو اب پیپر دینے۔۔ نویں اور دسویں جماعت کے طالبوں کے ایڈمٹ کارڈ اور رولنمبر سلپ جاری۔۔ ۔آج کی سب سے بڑی خبر

میٹرک بورڈ نے نویں اور دسویں سائنس اور جنرل گروپ کے ریگولر طالب علموں کے ایڈمٹ کارڈ

جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ترجمان میٹرک بورڈ کراچی کا کہنا ہے کہ 31 مئی سے نہم و دہم جماعت کے ایڈمٹ کارڈز جاری کیے جائیں گے۔ترجمان بورڈ کے مطابقکراچی جنرل گروپ پرائیوٹ طالب علموں کے ایڈمٹ کارڈز جاری کرنے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ

کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ برس بورڈ کے امتحانات نہیں ہوسکے تھے البتہ حکومت نے اس سال بغیر امتحان طلبہ کو پروموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے اور ممکن ہے کہ امتحانات جون کے آخر میں لے لیے جائیں۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ

تعلیمی ادارے بند کرنے سے مجھے بہت دکھ ہوتا ہے، امتحانات کا انعقاد ضرور ہو گا، کوئی طالب علم بغیر امتحان پاس نہیں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژ ن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ تعلیمی ادارے

بند کرنے سے مجھے خوشی نہیں بلکہ دکھ ہوتا ہے۔مخصوصامتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات ہوں گے، یہ امتحانات جون کے تیسرے ہفتےمیں لیے جائیں گے۔فیصلے کے مطابق رزلٹ میں

تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی، فیصلے صوبے کریں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.