موسم خوشگوار ہو گیا، بارشیں مزید کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لاہور(نیوز ڈیسک)شہر میں دن بھر گرمی کے بعد شام کے وقت اچانک

تیزآندھی کے باعثگرمی کی شدت میں کمی آگئی، تیز ہواوں کے چلنے سے درجہ حرارت 25 سے 30 سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا،لاہور کے مختلف علاقوں میں اس وقت تیز آندھی باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیاتنے اسلام آباد سمیت 3 جون تک بالائی پنجاب،

خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کی نوید سنائی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چندروز تک لاہور کا موسم مزید خوشگوار ہوگا،ہوائیں 35 سے 40 کلومیٹر

فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جس کے باعث سائن بورڈ اور درخت گرنے کا خدشہ ہے اورشہری غیرضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔دوسری جانب گوجرانوالہ میں اور گردونواح میں شدید گرمی کے بعد تیز آندھی کے ساتھ

بارش ہوئی،تیز آندھی اور بارش نے گرمی کا زور توڑدیا۔ شہر اقتدار اسلام آباد میں گرمی سے ستائے شہریوں پر ابر رحمت برس پڑی، زور پکڑتی گرمی کی اچانک بادلوں اور تیز ہواوں نے چھٹی کر دی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *