اختیاری مضامین کا امتحان۔۔۔طلبہ کی خشیوں پر پانی پھیر دینے والی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کی جانب سے

صرف اختیاریمضامین کے امتحانات لینے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔کراچی میں بین الصوبائی چیئرمینزتعلیمی بورڈز کا اجلاس ہوا جس میں تمام صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیئرمینز کا کہنا تھا کہمیٹرک

میں 2 اختیاری مضامین پر طلبا کے نمبرز کی شرح کیسے طے کی جائے گی؟ اور عملیامتحانات کی بجائے صرف تھیوری پر نمبرز کیسے دیئےجائیں گے؟ اس فارمولے سےلائق طلبہ کو نقصان ہوگا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ تمام صوبے اپنے بورڈز کے اجلاس میں

فارمولا طےکریں۔خیال رہے کہ وزیر تعلیم شفقت محمودکی جانب سے اعلان کیاگیا ہے کہ رواں سال امتحانات لازمی ہوں گے جب کہ نویں اور دسویں کے صرف اختیاری مضامین کے پیپر لیے جائیں گے۔چھٹیاں ہی چھٹیاں

بچے اور اساتذہ بے فکر ہوجائیں سکولوں کے حوالے سے ایک اوربڑی خبر کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے چند روز قبل تعلیمی سال کا شیڈول جاری کیا تھاجس میں موسم گرما کی چھٹیوں کے اعلان کردیا گیاتھا، جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق

یکم جولائی سے 31جولائی تک موسم گرما اور عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں ہوجائیں گی اور پھر اس طرح یکم اگست کو دوبارہ سکولز کھلیں گے۔قیاس ظاہر کیا جارہا ہے کہ پنجاب اور باقی صوبوں میں بھی اسی طرح جولائی کے مہینے میں شدید گرمی کی وجہ سے چھٹیوں کا اعلان کردیا جائے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *