72گھنٹو ں میں سندھ حکومت ختم کرکے گورنر راج لگایا جائے، الٹی میٹم دیدیا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ

زور پکڑ گیا ہے جس کے پیش نظر حکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم بھی دے دیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاجروں نے شہر میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کرتےہوئےحکومت کو 72 گھنٹوں کا الٹی میٹم دے دیا اورکہا کہ

وزیراعلیٰ نہیں ‏مانتے تو گورنر راج لگایا جائے۔تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے کہا کہ ظلم کی انتہا ہو رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو تاجروں کے ‏مسائلکے حوالے سے درجنوں خطوط ارسال کیے لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کے جانب سے سندھ حکومت کو دیئے گئے 72 گھنٹوں کے

الٹی میٹم میں ‏سے 24 گھنٹے گزر گئے ہیں۔ تاجر رہنما الیاس میمن کا کہنا تھا کہ تاجروں کے مطالبات کی منظوری کے لیئےحکومت کے پاس ‏صرف 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں اگر سندھحکومت نے ریلیف نہ دیا گیا تو پھر بات

سڑکوں پر ہو گی۔جبکہ تاجررہنما رضوان عرفان نے کہا کہ سندھ حکومت اپنا رویہ درست کرے، تاجروں کی تذلیل بند کی ‏جائے، ہفتہ وار ایک چھٹی اورصبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کاروبار کرنے دیا جائے۔تاجر برادری نے کہا کہ

مینا بازار میں خواتین کی چھوٹی مارکیٹ ہے جس میں تین سو سیلون ہیں، ہمارے 45سے مڈل کلاس خواتین منسلک ہیں جن کے گھر فاقہ کشی کا خطرہ بڑھ گیا ہے ، ہمیں ہماریضروریات کے تحت کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے، آخر کب تک ہم

اپنی جیب سے کرایہ اور تنخواہیں دیتے رہیں۔میرج ہال ایسوسی ایشن کے خواجہ طارق نے کہا کہ میرج ہال سے منسلک افراد کا کاروبار اور روزگار تباہ ہوچکا ہے، یہ تیسری عید تھی جس میں اس کاروبار کو بند رکھا گیا ، جس کی وجہ سے ہمارے مزدور

فاقہ کشی کا شکار ہوگئے ہیں اور ہم مسائل کا شکار ہیں اس پر حکومت نے آنکھیں بند رکھی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سندھ حکومت کی پالیسیوں سے نالاں تاجروں نے گورنر راج لگانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ سال پرانے کاروبار

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *