پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم خبر نوٹیفکیشن جاری ، گاڑی مالکان کیلئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (نیو زڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر

سیلز ٹیکس میں مزید کمی کردی، مٹی کےتیل پر سیلز ٹیکس15.44 فیصدسے کم کرکے10.07 فیصد اور لائٹ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح 3.67 فیصدکردی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے

پٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس میںمزیدکمی کردی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردی ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس15.44. فیصدسے

کم کرکے10.07 فیصد کردیاگیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ لائٹ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح 3.67 فیصدکردی گئی، لائٹ ڈیزل

پر سیلز ٹیکس کی شرح 7.56 فیصد تھی تاہم پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح 17فیصدپربرقراررہے گی۔یاد رہے حکومت نے اوگرا کی سمری کو مسترد کرتےہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ

حکومت پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس سمیت دیگر ٹٰیکسز میں ایڈجسٹمنٹ کرے گی۔واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے ہر پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کی جاتی ہے، جس کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *