میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22جون سے شروع ہوں گے، شیڈول جاری

کوئٹہ (نیوز) بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے

نظر ثانی شدہ تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ صوبے میں اب انٹر کے امتحانات 22جون سے 10 جولائی تک ہوں گے۔چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ پروفیسریوسف بلوچ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات بلوچستان میں 22 جون سے شروع ہوں گے جو کہ 10 جولائی تک

جاری رہیں گے۔ امتحانات کیلئے 250 سے زائدمراکز قائم کیے گئے ہیں۔ بلوچستان بھر سے انٹر کے امتحانات میں 88 ہزار طلبہ حصہ لیں گے۔انہوں نے بتایا کہ فیل ہونے والے یا امپروومنٹ کرنے والے طلبہ کے امتحانات 12 جولائی سے شروع ہوں گے۔ چیئرمین بورڈ نے واضح کیا کہ طلبہ صرف اختیاری مضامین کا امتحان دیں گے تاہم

امپروومنٹ کرنے والے یا مدارس کے طلبہ کو لازمی مضامین کا بھی امتحان دینا ہوگا۔آئندہ مالی سال کے فنانس بل کے مطابق آٹے کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری کی امپورٹ پر سیلز ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 17فیصد اور آٹے سے نکلنے والے چوکر پر سیلز ٹیکس کی شرح 7 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کردی گئی ہے، جب کہ

یکم جولائی سے فلورملز کی آمدن پر ٹرن اوور ٹیکس ریٹ 0.25فیصد کی بجائے 1.25 فیصد ہوگا۔دوسری جانب چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے فنانس بل میں ایف بی آر کی نادانستہ غلطی یا سوچے سمجھے ٹیکس اضافہ کی تصدیق اور صورتحال کی نشاندہی کیلئے وفاقی وزیر خزانہ کو

خط ارسال کردیا ہے۔چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن نے خط میں کہا ہے کہ فنانس بل میں ممکنہ غلطی کی وجہ سے فلورملز کو کم سے کم ٹرن اوور ٹیکس کے شیڈول سے خارج کردیا گیا، رواں مالی برس میں فلورملز پر 0.25 فیصد ٹرن اوور ٹیکس عائد ہے، جب کہ

قومی اسمبلی میں پیش کردہ فنانس بل میں فلور ملز کو موجودہ شیڈول سے نکال دیا گیا ہے، اور یکم جولائی سے فلور ملز پر ٹرن اوور ٹیکس 1.25 فیصد ہوجائے گا، اور ٹیکس میں اضافے کی صورت میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا مزید 30وپے مہنگا ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

فنانس بل میں ہونے والی غلطی کی درستگی کر کے آٹا مہنگا ہونے سے بچائیں۔یکم جولائی سے فلورملز پر ٹرن اوور ٹیکس 1.25فیصد ہونے سے 20کلو آٹے کا تھیلا 30روپے مہنگا ہونے کاخدشہ ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.