یہ تو ٹریلر تھا مون سون کا پہلا سپیل کس تاریخ سے شروع ہوگا؟موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی،مید جانیں

یہ تو ٹریلر تھا مون سون کا پہلا سپیل کس تاریخ سے شروع ہوگا؟

موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی،مید جانیں! محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتہ سے مون سون بارشیں شروع ہونے کی پیش گوئی کردی اور کہا رواں سال بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق

محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتہ سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کاپہلااسپیل 27جون سے 30جون تک متوقع ہے اور رواں سال بھی معمول سے زیادہ بارشوں کاامکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر بابر نے بتایا کہ مون سون کا آغاز جون کے آخر سے ہوگا، پنجاب کے شمالی علاقوں میں

مون سون کی زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ظہیر بابر کے مطابق ملک میں آنے والے دنوں میں بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کا امکان ہے۔دوسری جانب تربیلا ،

منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی ۔دریائوں میں سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد216600یوسک اور اخرج 130000کیوسک، کابل میںن وشہرہ کے مقام پرآمد77300کیوسک 1.490 ملین ایکڑ فٹ۔منگلاکا کم از کم

آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1139.95فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہکرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.398 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگلیول638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.50 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ

کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیر ہ 0.139لین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.