بارشیں اب تھمنے والی نہیں محکمہ موسمیات نے دھڑالے کی بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم

گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بعد دوپہر چند مقامات پرآندھی تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارشہو سکتی ہے۔پنجاب صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔تاہم بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ ،ڈی جی خان ، ملتان، ساہیوال ، رحیمیار خان اور خطۂ پوٹھوہار میں چند مقامات پرآ ندھی تیز ہواؤ ں

اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرماور خشک رہے گا۔ تاہم دیر، چترال، سوات، مانسہرہ ،ایبٹ آباد ، کوہاٹ ،بنوں ،وزیرستان اورڈی آئی خان میں آ ندھی تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں

موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ سکھر ، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، دادو، جیکب آباد،موہنجو داڑو، حیدر آباد، کراچی، بدین، ٹھٹہ ، عمر کوٹ ، میر پور خاص اورسانگھڑ میں آ ندھی تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بارکھان

،لسبیلہ ،ژوب اور گردو نواح میں آ ندھی تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چندمقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جمعہ کے روز

ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام رات کے اوقات میں بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا ۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین 48، سبی،پشاور، اٹک 47 اوربنوں 46ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.