پاکستانی تیاری کر لیں پاکستان میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی الرٹ جاری کر دیا گیا

پاکستانی تیاری کر لیں پاکستان میں کیا ہونے والا ہے ؟

ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے مضافات میں بارش کا سلسلہشروع ہوگیا،سپر ہائی وے ،گڈاپ اور بحریہ ٹاؤن میں موسلا دھار بارش سے جلتھل ہوگیا۔کراچی کے مضافات میں واقع تھڈو ڈیم کے علاقے میں بھی بارش ہورہی ہے جب کہ

گلشن حدید میں آندھی چل رہی ہے۔شہر کے دیگرعلاقوں میں بھی ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کے مشرقی اور شمالی علاقوں میں بارش کا امکان ہے تاہم شہر کے اندرونی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔پارکر،خیر پور،سانگھڑ،دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی ،

سکھراور لاڑکانہ میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کی توقع ہے۔جمعہ کے روز صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔تاہم شام/رات کے اوقات میں خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،

لاہور اور میانوالی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔جمعہ کے روزصوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم

بلوچستان کی ساحلی پٹی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش/ بوندا باندی کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی و وسطی

بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا ۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی، دالبندین 48، سبی،پشاور، اٹک 47 اوربنوں 46ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.