ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی، آٹے کی سپلائی روک دی گئی

لاہور ( لاہور اور فیصل آباد میں فلور ملز مالکان نے ضلع بھر میں دو روز کیلئے

آٹے کی سپلائی روک دی ، چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا کہ آج اور کل آٹے کی سپلائی نہیں دیں گے ۔فیصل آباد میں ضلع کی 48 فلور ملز روزانہ 70 ہزار تھیلےمارکیٹ میں فراہم کرتے ہیں ، ملز کی بندش کے باعث مارکیٹ میں آٹے کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔چیئرمین فلور ملز کی جانب سے کہاگیا کہ ٹیکسز پر نظر ثانی نہ ہوئی تو

احتجاج کی مدت اور دائرہ کار بڑھا دیں گے ۔اس سے قبل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجٹ میں فلور ملز انڈسٹری کو ٹرن اوور ٹیکس میں ڈال دیا گیا ، جوسز اور چاول جیسی اشیاءکو آٹے پر فوقیت دی گئی ۔قابو پا لیا، جبکہ ملک میں

کرونا ویکسینشن مہم بھی تیزی سے جاری ہے، اسی باعث کینیڈین حکام نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کرتے ہوئے پی آئی اے کو کینیڈا کیلئے پروازیں شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔پابندی کے خاتمے کے بعد پاکستان سے کینیڈا کیلئے پہلی پرواز کل 22 جون کو روانہ ہو گی۔ ابتدائی طور پر کراچی، لاہور اور اسلام آباد

سے کینیڈا کیلئے ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، بعد ازاں کینیڈا کیلئے فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا۔کینیڈا جانے کے خواہش مند افراد کیلئے پی آئی اے نے ٹکٹوں کی بکنگ کا بھی آغاز کر دیا ہے۔واضح رہے کہ کینیڈا نے گزشتہ ماہ پاکستان پر عائد سفری پابندیوں میں 21 جون تک توسیع کی تھی۔ اپریل میں

عائد کی گئی پابندی کو 21 مئی کو ختم ہونا تھا، تاہم اس پابندی میں 21 جون تک توسیع کر دی گئی تھی۔ اس پابندی کے حوالے سے کینیڈین ایوی ایشن ذرائع نے بتایا تھا کہ یہ پابندی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے عائد کی گئی۔یہ پابندی تمام کمرشل اور نجی

پروازوں پر عائد کی گئی تھی۔ پاکستان کے علاوہ بھارت پر بھی سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں اور اعلان کیا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے شہریوں پر براہ راست کینیڈا آمد پر پابندی ہو گی، لیکن اگر ان ممالک کے شہری کسی تیسرے ملک میں قیام کے بعد کینیڈا آنا چاہیں تو انہیں شرائط پورا کرنے کی صورت میں آمد کی اجازت ہوگی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.