ملک بھرکےبیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی یا نہیں ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

آج کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں

شدید گرم رہیگا۔ تاہم شام/رات میں گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہیگا۔تاہم شام/رات میں بالائی خیبرپختونخوا،اسلام آباد ،شمال مشرقی پنجاب

،گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم کشمیراوربارکھان میں گرج چمککے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیاد ہ بارش(ملی میٹر): بارکھان میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ِگزشتہ روز

ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی، دادو 45 اور جیکب آباد میں44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا.ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ اور جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور

خشک رہے گاجبکہ بالائی سندھ، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں شدید گرم رہیگا ۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے ۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں

موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب میں تیز ہوأوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ہفتہ اور اتوار کے دن بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.