5منٹ سے طویل فون کال پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ وفاقی حکومت نے منظوری دیدی،ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ ڈیٹا پر ٹیکس سے متعلق بھی بڑا فیصلہ

اسلام آباد وفاقی حکومت نے موبائل فون پر 5 منٹ سے زیادہ

بات کرنے پر ٹیکس عائد کر دیا۔ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ ترین کا کہنا تھا

کہ حکومت نے موبائل فون پر 5 منٹ سےزائد بات کرنے پر ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ موبائل فون پر 5 منٹ سے زیادہ بات کرنے پر 75 پیسے ٹیکس لیں گے

لیکن ایس ایم ایس پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ موبائل کالز، انٹرنیٹ ڈیٹا اور ایس ایم ایس پر ٹیکس لگانے کی وزیراعظم اورکابینہ نےمخالفت کی جس کے بعد ان سب پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق

ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا، پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی اورگرج چمک کیساتھ کہیں کہیں پر بارش کا امکان ہے ۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہےگا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں

شدید گرمرہا۔ تاہم پنجاب اور کشمیر میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ملی میٹر، پنجاب میں : نارووال09، ساہیوال میں 01 ملی میٹرملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ

روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی47، دادو 45،جیکب آباد،لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، روہڑی ، تربت ، بھکر، بنوں اور ڈی آئی خان میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.